یمنی باغیوں کے سعودی عرب پر کلسٹر بموں سے حملے
العربیہ نے سعودی عرب پر داغے گئے کلسٹر بموں کی تصاویر نشر کردیں
"العربیہ" نیوز چینل نے یمن سے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں پر داغے گئے "کارگو" نامی بموں کی تصاویر حاصل کی ہیں۔ انتہائی ملک سمجھے جانے والے یہ بم کوئی عام اسلحہ نہیں بلکہ کلسٹر بم ہیں جن کے ذریعے سعودی عرب کے سرحدی علاقوں جازان اور نجران کو مسلسل نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
العربیہ چینل کو ملنے والی کلسٹر بموں کی تصاویر کی سعودی انجینینرنگ کور اور جازان ونجران میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تصاویر میں دکھائے گئے بم کی شناخت Cargo – 9M27K کے نام سے کی گئی ہے جو انتہائی مہلک کلسٹر بم کہلاتا ہے۔ حالیہ کچھ عرصے کے دوران یمن میں حوثی باغیوں اور مںحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کی جانب سے "کارگو" میزائلوں کے 30 کے قریب حملے کیے گئے۔ ان میں سے بیشتر حملے ناکام بنا دیے گئے۔ تازہ کلسٹر بم حملہ تین روز قبل نجران کے علاقے میں کیا گیا تھا مگر سعودی فورسز نے میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کردیا تھا۔
کم فاصلے تک مار کرنے والے یمنی باغیوں کے زیراستعمال بم بھی کم خطرناک نہیں۔ ان بموں میں لوہے کا برادہ اور میخیں استعمال کی جاتی ہیں۔ اپنے ہدف پر لگنے کے بعد یہ زور دار دھماکے سے پھٹتے ہوئے اپنے قرب وجوار میں زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کا موجب بنتا ہے۔
-
اتحادی فوج کے حملے میں نجران میں 64 حوثی باغی ہلاک
حوثیوں نے علی صالح کے 11 وفاداروں کے سرقلم کردیے
بين الاقوامى -
اتحادی فوج نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر دیا
میزائل صنعاء سے مآرب میں داغا گیا تھا
مشرق وسطی -
اتحادی فوج نے مآرب میں بیلسٹک میزائل تباہ کردیا
#یمن میں #سعودی_عرب کی قیادت میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج ...
بين الاقوامى