چین نے بھی زخمی شامی بچےکی تصویر مشکوک قراردی
عمران کی تصویر جعلی اور جنگ کا پروپیگنڈہ ہوسکتی ہے
چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھی شمالی شام کے حلب شہر میں القاطرجی کالونی میں بمباری کے دوران مکان کے ملبے کے نیچے سے نکالے گئے زخمی بچے علی السوری کی تصویر کے اصلی ہونے پر شبہ ظاہر کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ماضی میں چین شام میں ہونے والی کسی بھی کارروائی پرمحتاط رد عمل ظاہر کرنے کا پابند رہا ہے مگر حال ہی میں جب زخموں سے چور ننھے عمران کو شامی فوج کے طیاروں کی بمباری کے بعد اس کے گھر کے ملبے تلے سے زخمی حالت میں نکالے جانے پر چین نے بھی شکوک کا اظہار کیا ہے۔
اگرچہ چین کی طرف سے دو بار سلامتی کونسل میں شام کی حمایت میں ویٹو کے حق کا بھی استعمال کیا گیا مگر ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چین کے سرکای ذرائع ابلاغ نے ایک زخمی بچے کے واقعے کو مشکوک قرار دیا ہے۔ چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ عین ممکن ہے کہ جس بچے کو زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے وہ جعلی تصویر ہو اور محض جنگی پروپیگنڈے کے لیے اسے تیار کیا گیا ہو۔
چین کے سرکاری ٹی وی پرنشرایک رپورٹ میں بھی یہ سوال اٹھایا گیا کہ آیا اس بات کی تصدیق کیسے کی جاسکتی ہے کہ عمران واقعی شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہوا ہے۔ یہ جعلی تصویر بھی تو ہوسکتی ہے۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی شام کی جنگ سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز کی صحت پر اعتراضات کیے جاتے رہے ہیں۔ اس لیے جب یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا عمران واقعی ایک شامی بچہ ہے جو اسدی فوج کے طیاروں کی بمباری میں مکان کے ملبےتلے دب کر زخمی ہوگیا تھا۔
-
ننھے شامی عمران کے خون کا ایرانی میڈیا میں تمسخر!
بشارالاسد اور اس کے حامیوں کی بے حسی ختم نہ ہوسکی
بين الاقوامى -
"مجھے پانی دو".. ملبے کے نیچے سے ایک نئے عمران کی پُکار
شام کے شہر حلب میں ملبے سے نکالے جانے والے بچے عمران کی الم ناک کہانی اور اس کی ...
مشرق وسطی -
"عمران" کے والد نے اپنی شناخت کیوں نہیں ظاہر کی ؟
اگرچہ پوری دنیا شامی بچے عمران دقنیش کے بارے میں بات کر رہی ہے تاہم یہ بھی حقیقت ...
مشرق وسطی