ایران ایک قابض ریاست ہے : ڈونلڈ ٹرمپ
سال 2016 میں امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی مرتبہ عراق میں مداخلت کی وجہ سے ایران ایک قابض ریاست قرار دیا ہے۔
امریکی چینل "این بی سی نیوز" کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اس وقت عراق پر قابض ہونے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ کوئی تصویر نہیں ہے۔
اس سے قبل بھی ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار یہ کہہ چکے ہیں کہ ایران مشرق وسطی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے دہشت گردی کو مالی مدد فراہم کرنے والی ریاست ہے۔ انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ تہران کو اوباما سے ملنے والی رقم دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوئی۔
اسی طرح گزشتہ ماہ کی پندہ تاریخ کو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران جیسی دہشت گردی کو مالی معاونت فراہم کرنے والی ریاست کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے پر آمادہ ہونا ممکن نہیں ہے۔
تہران کی جانب سے ان الزامات یا ٹرمپ کے نئے بیان کا کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے جس میں انہوں نے ایران کو قابض ریاست قرار دیا ہے۔ تاہم ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے یہ باور کرایا تھا کہ نیوکلیئر معاہدہ ایک بین الاقوامی معاہدہ ہے جو صرف امریکا کے ساتھ مخصوص نہیں۔
-
میلانیا ٹرمپ کا 150 ملین ڈالر کی ہتک عزت کا دعویٰ
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ڈیلی میل آن لائن اور ایک ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ میکسیکو جائیں گے،صدر نائٹو سے ملاقات کریں گے
امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کے دورے پر جانے ...
بين الاقوامى -
ڈونلڈ ٹرمپ کلیدی ریاستوں میں پسپا!
امریکا میں رواں سال ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم فیصلہ کن ...
بين الاقوامى