صومالیہ :سینیر فوجی کمانڈر خودکش کار بم دھماکے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خودکش کار بم دھماکے میں فوج کا ایک سینیر کمانڈر اپنے چار محافظوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

صومالی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق خودکش بمبار نے دارالحکومت کی ایک شاہراہ پر اپنی بارود سے بھری کار کو ایک فوجی گاڑی سے ٹکرا دیا ہے جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔

صومالی سکیورٹی عہدے دار عبدالعزیز محمد نے اس خود کش بم حملے میں ایک سینیر کمانڈر اور متعدد فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

صومالیہ میں مغرب کی حمایت یافتہ حکومت اور اس کے تحت سکیورٹی فورسز کے خلاف برسرپیکار اسلامی جنگجو گروپ الشباب پر اس کار بم حملے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔الشباب کے جنگجو ماضی میں بھی سرکاری سکیورٹی فورسز پر اس طرح کے تباہ کن حملے کرتے رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں