نیوزی لینڈ میں پے درپے شدید زلزلوں کے بعد سونامی طوفان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

نیوزی لینڈ کے وسطی علاقے میں اتوار کی نصف شب کے بعد شدید زلزلہ آیا ہے۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریختر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.4 تھی۔اس کے نتیجے میں سمندر میں سونامی کی لہریں پیدا ہوئی ہیں اور وہ جنوبی جزیرے کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرائی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی شہری دفاع کی وزازرت نے ملک کے مشرقی ساحل کے ساتھ واقع تمام علاقے کے مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بالائی علاقوں کی جانب منتقل ہوجائیں۔

جی این ایس سائنس میں ایک ماہر موسمیات اینا قیصر نے کہا ہے کہ جنوبی جزیرے میں واقع نارتھ کینٹربری کے علاقے میں سونامی کی ایک میٹر تک لہریں بلند ہوئی ہیں۔انھوں نے ریڈیو نیوزی لینڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ''لوگوں کو اس سونامی کو سنجیدگی سے لینا چاہیے''۔

زلزلے کا مرکز نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے کے علاقے میں واقع سب سے بڑے شہر کرائسچرچ سے شمال مشرق میں 91 کلومیٹر دور واقع تھا۔ اسی علاقے میں فروری 2011ء میں 6.3 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 185 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔

نیوزی لینڈ کے جیو نیٹ کی پیمائش کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.6 تھی۔وزارت شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اس زلزلے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصانات کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

ویلگنٹن شہر کے مکینوں نے بتایا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ کر گلیوں میں آگرے ہیں۔اس زلزلے کے بعد ملک بھر میں وقفے وقفے سے زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور ان میں بعض کی شدت 6.1 تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں