جرمنی: بارہ سالہ داعشی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
گرفتار لڑکے کا تعلق عراق سے ہے،ایک گفٹ بازار میں بم دھماکے کی ناکام کوشش کا الزام
جرمنی کے سیکیورٹی اور جوڈیشل ذرائع نے بتایا ہے کہ برلن پولیس نے ایک بارہ سالہ عراقی لڑکے کو حراست میں لیا ہے۔اس پر جرمنی میں کرسمس کے سلسلے میں قائم کردہ ایک گفٹ بازار میں بم دھماکے کی ناکام کوشش کا الزام ہے۔
خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق مشتبہ داعشی نے لوڈ فیجشافن قصبے میں کرسمس کے سلسلے میں قائم کردہ ایک گفٹ سینٹر میں دھماکے کے لیے بارود سے بھرا بیگ رکھا تھا۔ تاہم دھماکا نہیں ہوا اور پولیس نے بروقت دھماکا خیز مواد قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 26 نومبر کو پیش آیا۔ جرمن میڈیا کے مطابق ننھا عراقی داعشی بمبار پولیس کی حراست میں ہے۔اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹر جنرل اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔
-
جرمنی: افغان پناہ گزین کے ہاتھوں طالبہ کی عصمت دری اور قتل
جرمنی میں ایک برس سے مقیم افغان پناہ گزین کے طب کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے ...
بين الاقوامى -
جرمنی : داعش کے پانچ مشتبہ بھرتی کنندگان گرفتار
جرمنی میں پولیس نے منگل کے روز چھاپا مار کارروائیوں کے دوران داعش کے پانچ مشتبہ ...
بين الاقوامى -
جرمنی: ہوٹل پر بم حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی
میونخ حملے کے شبے میں افغان لڑکا گرفتار
بين الاقوامى