داعشی خلیفہ کے سر کی قیمت اب 25 ملین ڈالر مقرر
امریکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہے شام اور عراق میں فعال دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیڈر ابوبکر البغدادی کے بارے میں مصدقہ اطلاع دینے والے کو پچیس ملین ڈالر کا انعام دیا جائے گا۔ اطلاع دینے والے کو البغدادی کی پناہ کے مقام اور گرفتاری میں مدد بھی کرنا ہو گی۔
اس سے قبل البغدادی کی گرفتاری پر امریکا نے دس ملین ڈالر کا انعام مقرر کر رکھا تھا۔ سابقہ انعام کا سن 2011 میں اعلان کیا گیا تھا، جب اسلامک اسٹیٹ نے ابھی اپنی مسلح سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا۔ انعام میں اضافے کا اعلان امریکی وزارت خارجہ کے شعبے ’انعام برائے انصاف پروگرام‘ کے تحت کیا گیا ہے۔
ابوبکر البغدادی سن 2014 میں شام اور پھر عراق میں ایک وسیع علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد قائم کی جانے والی خود ساختہ خلافت کا خلیفہ بنایا گیا تھا۔ البغدادی عراقی نژاد ہے۔ اُس کا اصل نام ابراہیم السمارائی ہے۔ نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ عراق کے سامرہ علاقے کے کسی مقام سے تعلق رکھتا ہے۔
اُس کی موجودگی کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ ایسے اندازے لگائے گئے ہیں کہ وہ موصل میں شامی سرحد کے قریب محصور ہو کر رہ گیا ہے۔ داعش پر نگاہ رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق اُس کی خود ساختہ خلافت کا مرکز بظاہر الرقہ قرار دیا گیا ہے لیکن اُس نے اِس شامی شہر میں وقت کم گزارا ہے اور اپنے عراقی حواریوں میں خود کو زیادہ محفوظ خیال کرتا ہے۔ اُس کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
اب البغدادی کی خلافت مسلسل سکڑتی جا رہی ہے۔ شام میں اُسے امریکی حمایت یافتہ عرب اور کرد جنگجووں کے اتحاد ’سیرین ڈیموکریٹک فورسز‘ کی چڑھائی کا سامنا ہے اور عراق میں بغداد حکومت کی فوج اپنے وسیع مقبوضہ علاقوں کا قبضہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے چھڑا چکی ہے۔ عراق ہی میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے آخری بڑے ٹھکانے موصل کی بازیابی کا آپریشن عراقی فوج نے سترہ اکتوبر سے شروع کر رکھا ہے۔
-
پاکستانی طالبان کا ابوبکر البغدادی کو 'خلیفہ' ماننے سے انکار
پاکستانی طالبان نے شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند گروہ داعش کے لیڈر ابوبکر ...
پاكستان -
داعش میں ابوبکر البغدادی کا نائب عراق میں ہلاک
الحاج معتز کی ہلاکت موصل شہر میں امریکی حملے میں ہوئی
بين الاقوامى -
ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کی تصویر منظر عام پر آ گئی
اہلیہ سجی الدليمی شام میں زیر حراست بھی رہ چکی ہیں
مشرق وسطی -
انہیں ابوبکر البغدادی کی ریاست میں بھجوا دو
ہماری اس اپیل کا اطلاق طلبہ، علماء، مبلغین، ڈاکٹروں، انجینئیروں، جج حضرات اور ان ...
سیاست -
دکاندار دکانوں پر رکھے مجسموں کے چہرے ڈھانپ دیں: داعش
موصل میں ملبوسات کی دکانوں کے لیے خلیفہ ابوبکر البغدادی کا حکم
ایڈیٹر کی پسند -
ابوبکر البغدادی کی اتحادی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاع؟
عراق کے قبائلی عمائدین نے 'العربیہ' نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دولت ...
مشرق وسطی