اردنی فورسز کی الکرک میں مسلح افراد سے جھڑپ ،4 اہلکار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے جنوبی شہر الکرک میں مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اردن کے ایک عسکری ذریعے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے الکرک کے علاقے الوسیہ میں منگل کے روز بعض مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار کارروائی کی تو ان پر مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی تھی۔اس کے بعد سکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپ ہوئی ہے۔

اس ذریعے نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا ہے کہ مسلح جنگجوؤں میں سے ایک نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی ہے جس سے چار ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

الکرک ہی میں اتوار کے روز مسلح افراد نے اردنی پولیس پر پے درپے حملے کیے تھے اور انھوں نے ایک مشہور سیاحتی جگہ اور صلیبی دور کے قلعے میں پولیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دس پولیس افسر ،کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح اور دو مقامی شہری ہلاک ہوگئے تھے۔داعش نے منگل کے روز ایک بیان میں الکرک کے قلعے پر حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں