یمن : ڈرون حملے میں القاعدہ کا مقامی سربراہ ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں امریکی فوج کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کا ایک مقامی سربراہ اور اس کا محافظ ہلاک ہوگیا ہے۔

ایک یمنی عہدے دار کے مطابق صوبے البیضا میں واقع علاقے سوامعہ میں جمعرات کو ڈرون نے ایک گاڑی پر میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں صوبے ابین کے شہر لودر میں القاعدہ کا امیر جلال السیدی مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا ہی یمن میں القاعدہ اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف گذشتہ برسوں سے ڈرون حملے کررہا ہے لیکن وہ کم ہی سخت گیر جنگجوؤں کے خلاف اس مہم کا اعتراف کرتا ہے۔امریکا یمن میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی شاخ کو دنیا میں سب سے خطرناک جنگجو گروپ خیال کرتا ہے۔

ستمبر2014ء میں حوثی شیعہ باغیوں کے دارالحکومت صنعا پر قبضے کے بعد القاعدہ کے جنگجوؤں نے بھی پرپرزے نکال لیے تھے اور انھوں نے ساحلی شہر المکلا اور بعض دوسرے جنوبی اور جنوب مشرقی شہروں پر قبضہ کر لیا تھا لیکن بعد میں انھیں امریکا کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں اور سعودی اتحاد کے فضائی حملوں میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا اور وہ اپنے زیر قبضہ علاقوں سے پسپا ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size