لبنان: فلسطینی سفارت خانے کے عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں زخمی
لبنان کے شہر صیدا میں گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے فلسطینی سفارت خانے کے ایک سینئیر سیکیورٹی عہدیدار کو زخمی کردیا۔
’العربیہ‘ کے ذرائع کے مطابق لبنان میں قائم فلسطینی سفارت خانے کے سیکیورٹی افسر اسماعیل شروف کو صیدا شہر میں ایک بنک کے قریب اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے ایک دوست سے ملنے آئے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں اسماعیل شرف معمولی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج کے لیے ایک مقامی اسپتال کیا گیا ہے۔
فلسطینی خبر رساں ادارے’وفا‘ نے سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسماعیل شرف پر فائرنگ قاتلانہ حملہ اور دہشت گردی کی مجرمانہ کارروائی تھی، جس کا مقصد فلسطینیوں اور برادر ملک لبنان کے درمیان افراتفری اور محاذ آرائی پیدا کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماعیل شرف کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔ انہیں جلد ہی اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق لبنانی پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔ فائرنگ میں ملوث افراد کی نشاندہی کے اور ان کی تلاش کی مہم جاری ہے۔
-
لبنان کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں تصادم، تین ہلاک
لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں واقع صیدا شہر میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ...
مشرق وسطی -
لبنان: فلسطینی مہاجر کیمپ میں تصادم، دو ہلاک
ایک فلسطینی عہدیدار کے مطابق لبنان کے جنوبی ساحلی شہر صیدا میں واقع فلسطینی مہاجر ...
مشرق وسطی -
داعش لبنان کے فلسطینی مہاجر کیمپ میں آ دھمکی؟
انتہا پسند گروپ دمشق کے یرموک مہاجر کیمپ میں تباہی پھیلا رہا ہے
مشرق وسطی