پناہ گزینوں کی آمد پر پابندی: ٹرمپ کا نیا فرمان جاری کرنے پرغور
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پناہ گزینوں اور سات مسلمان ملکوں کے باشندوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا فیصلہ عدالت کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد بھی اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ انہوں نے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کے لیے ایک نیا ایگزیکٹو آرڈر تیار کرنے پرغور شروع کیا ہے جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سرکاری ’ایئر فورس ون‘ کے ہوائی جہاز میں سفر کے دوران اپنے ہمراہ سفر کرنے والے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پناہ گزینوں کی آمد روکنے کا معاملہ قانونی الجھنوں کی وجہ سے وقت طلب بن گیا مگر اس جنگ میں فتح ہماری ہوگی۔ ہمارے پاس متبادل آپشن موجود ہیں۔ ہم نیا ایگزیکٹو آرڈر تیار کرسکتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاپنے پہلے حکم نامے میں سات مسلمان ملکوں کے باشندوں کے 90 روز تک امریکا میں داخلے پر پابندی اور پناہ گزینوں کی غیر معینہ مدت تک پابندی شامل تھی مگر امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے صدر کا ایگزیکٹو آرڈر معطل کردیا تھا۔ اس وقت صدر ٹرمپ کا آرڈر سان فرانسسکو کی اپیل کورٹ میں ہے۔
واشنگٹن سے فلوریڈا جاتے ہوئے ہوائی جہاز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ اگر انتظامیہ اس معاملے میں متحرک ہوئی تو آئندہ سوموار یا منگل کو نیا حکم نامہ جاری کرسکتے ہیں۔
-
امریکا : مہاجرین سے متعلق آرڈر کی معطلی کے خلاف ٹرمپ کی اپیل مسترد
امریکا میں ایک اپیل کورٹ نے متفقہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر پر ...
بين الاقوامى -
کیا ایران نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے؟
امریکی رپورٹس میں ایران کی جانب سے ایک اور میزائل تجربے کا دعویٰ کیا گیا ہے، مگر ...
بين الاقوامى -
پینٹاگون "ٹرمپ ٹاور" میں کرائے پر جگہ لینے کے لیے کوشاں
امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے بدھ کے روز اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ نیویارک کے ...
بين الاقوامى