ٹرمپ کی گاڑی پر " نامعلوم چیز "پھینکی گئی !
امریکی صدر کی حفاظت پر مامور خفیہ ادارے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی سواری کی جانب کوئی نامعلوم چیز پھینکے جانے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ واقعہ جمعے کے روز اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ریاست فلوریڈا میں اپنی جائے قیام کی سمت راستے میں تھے۔
صدر کی سواری پام بِیچ کے ہوائی اڈے سے مارالاگو میں ٹرمپ کی پُر تعیش قیام گاہ کی جانب رواں دواں تھی کہ اس دوران ایسا لگا کہ کوئی نامعلوم چیز سواری کی جانب پھینکی گئی ہے۔
خفیہ ادارے (سیکرٹ سروس) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ " ہم تحقیقات کر رہے ہیں اور اس وقت ہمارے پاس مزید بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے"۔
بسا اوقات گاڑی کے ذریعے ٹرمپ کی آمد و رفت کے دوران ان کے متعدد حامی اور مخالفین سڑک کے کنارے جمع ہوجاتے ہیں۔
پام بِیچ میں ٹرمپ کے حامی امریکی صدر کے استقبال کے واسطے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ لے کر کھڑے تھے جن پر " گھر میں خوش آمدید" تحریر تھا۔
-
ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف پورے امریکا میں مظاہرے جاری
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے نالاں شہری ان کے خلاف ملک بھر میں مسلسل ...
بين الاقوامى -
کون سا چینل ہے جس کو ٹرمپ نے دیکھنا چھوڑ دیا؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز صحافت کے "غیر منصفانہ" رجحان کو ...
بين الاقوامى -
امریکا: سفری پابندی کا نیا ایگزیکٹو آرڈر آئندہ ہفتے جاری کرنے کا اعلان
اندرونی اور بیرونی مسائل ورثے میں ملے: ڈونلڈ ٹرمپ
بين الاقوامى