ایران عالمی دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا بڑا ملک ہے: عادل الجبیر

ایران مشرقِ وسطیٰ کو عدم استحکام سے دوچار کر رہا ہے اور ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کی جانب سے مکالمے کی پیش کش کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ ایران دنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا بڑا ملک ہے،مشرقِ وسطیٰ کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی ایک قوت ہے اور وہ ہمیں تباہ کرنا چاہتا ہے۔

عادل الجبیر نے ایران پر یہ سنگین الزامات جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں تقریر کے دوران عاید کیے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ''ایران مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں افراتفری چاہتا ہے اور جب تک ایران اپنے رویے اور کردار میں تبدیلی نہیں لاتا ہے،اس وقت تک اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرنا بہت مشکل ہوگا''۔

انھوں نے کہا کہ ایران شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کی پشت پناہی کرتا چلا آرہا ہے ،یمن میں حوثی علاحدگی پسندوں کی مالی معاونت کررہا ہے اور پورے خطے میں متشدد گروپوں کی حمایت کررہا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو ایران کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے واضح ''سرخ لکیریں'' وضع کرنا ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں