سیناء میں داعش نے ایک اور قبطی کا گلہ کاٹ ڈالا
قتل کے بعد مسیحی کے گھر بھی نذر آتش کر دیا گیا
مصری علاقے سیناء میں سرگرم انتہا پسند تنظیم داعش کے مسلح جنگجووں نے شمالی سیناء کے علاقے العریش میں قبطی مسیحی کو ذبح کر کے اس کے گھر کو نذر آتش کر دیا۔
عینی شاہدین نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں نے ادویہ فروش رؤف كامل اور كامل أبو روماني کا پیچھا کرتے ہوئے العریش کی الزھور کالونی میں اس کے گھر کی چھت پر چڑھ گئے اور بعد میں گھر کے کود کر اسے ذبح کر دیا۔ ادویہ فروش کے اہل خانہ نے اپنی آنکھوں کے سامنے سربراہ خاندان کی ہلاکت کا منظر دیکھنے کے بعد راہ فرار اختیار کر لی، جس کے بعد ملزمان نے گھر کو آگ لگا دی۔
یاد رہے کہ داعش نے گذشتہ روز سعد حکیم اور ان کے بیٹے مدحت کو بھی العریش ہی میں نذر آتش کر دیا تھا۔ نیز روان ہفتہ چار دیگر قبطی مسحیوں کے قتل کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔
یہاں اس امر کی جانب اشارہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ تنظیم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں قبطیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ویڈیو پیغام میں مصری چرچ میں دھماکا کرنے والے خودکش بمبار کی کارروائی کے کلپس بھی شامل تھے۔ اس دھماکے میں 28 افراد ہلاک ہوئے۔
-
مصری قبطی کا دن دہاڑے سر قلم، ملزم کی شناخت
مصر کے شہر اسکندریہ میں ایک مصروف شاہراہ پر راہ گیروں کی موجودگی میں ایک شخص نے ...
بين الاقوامى -
داعش نے قاہرہ میں قبطی چرچ پرحملے کی ذمہ داری قبول کرلی
شدت پسند گروہ ’داعش‘ نے گذشتہ اتوار کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ...
بين الاقوامى -
مصر: قبطی چرچ میں بم دھماکے کی ویڈیو جاری
مصر کی وزارت داخلہ نے دو روز قبل قاہرہ میں العباسیہ کیتھڈرل چرچ میں ہونے والے ...
بين الاقوامى -
قاہرہ : قبطی عیسائیوں کے چرچ میں بم دھماکا، 25 افراد ہلاک
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں قبطی عیسائیوں کے ایک چرچ میں بم دھماکے میں پچیس افراد ...
بين الاقوامى -
داعش نے مصر کے 21 قبطی عیسائی 'قتل' کر دیئے
قاہرہ دہشت گردی کے قابل نفرت عمل کا مناسب دے گا: السیسی
بين الاقوامى -
داعش نے مصر کے 21 قبطی مسیحی اغوا کر لئے
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مصری شہریوں کو جلد از جلد لیبیا سے واپس بلانے کے ...
بين الاقوامى