.

سعودی خاتون وزیر اور جاپانی وزیر میں ٹیبل ٹینس مقابلہ

جاپان اور سعودی عرب میں کھیلوں کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب اور جاپان کے درمیان دیگر معاہدوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں تعاون بڑھانے، جاپانی کھیلوں بالخصوص جوڈو کراٹے کی تربیت کا بھی ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی خواتین کی سپورٹس کی وزیرہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی عرب اور جاپان کے درمیان کھیلوں کے میدان میں باہمی تعاون کا ایک معاہدہ بھی طے پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی طالبات کو اندرون ملک تفریح اور کھیلوں کے لیے جامعات میں بہترین ماحول فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ جاپانی جامعات میں سعودی طالبات کے داخلے اور جاپان میں خواتین کی اسپیورٹس ٹیموں کی زیر نگرانی ان کی کھیلوں کی تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

سعودی عرب کی وزیرہ برائے کھیل شہزادی ریما اور جاپانی وزیر تعلیم وثقافت و کھیل اور سائنس و ٹکنالوجی کے درمیان ٹینس کے مقابلے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔ دو طرفہ معاہدے کے دوران تفریح طبع کے لیے اس مختصر کھیل میں شہزادی ریما کے ہاتھوں جاپانی وزیر کو شکست پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

خیال رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ایشیائی ملکوں کے دورے کے دوران جاپان پہنچے تھے جہاں سرکاری اور عوامی سطح پران کا والہانہ استقبال کیا گیا۔