حزب اللہ کے کمانڈر اسماعيل علی مرتضى کی شام میں ہلاکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے زیر انتطام ویب سائٹوں نے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کا کمانڈر اسماعیل علی مرتضی شام میں مارا گیا ہے تاہم ہلاکت کا شہر یا علاقہ نہیں بتایا گیا۔

لبنان کے ایک مشرقی قصبے زوطر سے تعلق رکھنے والے مرتضی کی تدفین جمعرات 3 اپریل کو ہو گی۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر نے اعلان کیا تھا کہ شام میں جاری جنگ کے 6 برسوں نے بیت المقدس کے راستے کو حل ، حمص اور دمشق کی جانب موڑ دیا ہے۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے مانیٹرنگ گروپ کے مطابق اب تک حزب اللہ کے تقریبا 1500 ارکان اس جنگ کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ زخمیوں بالخصوص معذورین کی تعداد بھی بہت زیادہ جس کے بارے میں سرکاری اعداد وشمار نہیں موجود نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں