کینیا کے فوجی آپریشن میں الشباب کے 52 جنگجو ہلاک
افریقی ملک کینیا کے فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کے ایک آپریشن کے دوران صومالیہ میں سرگرم شدت پسند گروپ الشباب کے 52 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جمعہ کے روز ایک بیان میں کینیائی فوجی ترجمان کرنل جوزف اوتھ نے بتایا کہ فوج نے جنوبی صومالیہ میں الشباب کے مرکز پر حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ فورسز نے صومالیہ کے بطاطی صوبے میں جوبا کے مقام پر حرکت الشباب کے مرکز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پچاس سے زاید جنگجو ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
کرنل اوتھ کا کہنا ہے کہ فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔
-
کینیا : دہشت گردی کے الزام میں 2 ایرانی سفارت کار گرفتار
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں حکام نے دو ایرانی سفارت کاروں اور ان کے کینیائی ...
بين الاقوامى -
نیتن یاہو: کینیا میں قاتلانہ حملے سے متعلق رپورٹس کی تردید
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے افریقی ملک کینیا میں خود پر قاتلانہ حملے سے ...
بين الاقوامى -
سپر پاورکے صدر کے والد کی خستہ حال مرقد کا نوحہ!
براک اوباما والد کے قبر کی مرمت کے لیے کینیا نے ایک ملین شلنگ مختص کر دیئے
ایڈیٹر کی پسند