.

پاکستان کی سرحد کے قریب جھڑپوں میں 8 ایرانی فوجی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ سیستان بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران کے ’اریب‘ ٹی وی کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو پاکستان کی سرحد سے متصل میرجاوہ کے مقام پر فوج اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جھڑپوں میں کم سے کم آٹھ فوجی اہلکار ہوگئے۔ ٹی وی رپورٹ میں واقعے کی مزید تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

خیال رہےکہ جولائی 2016ء کو پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے میں ایک جھڑپ میں چار ایرانی فوجی مارے گئے تھے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کی سرحد سے متصل صوبہ بلوچستان میں ’جیش العدل‘ نامی ایک عسکری گروپ سرگرم ہے۔ ایران اس گروپ کو القاعدہ کی ذیلی تنظیم قرار دیتا ہے۔ تہران کا دعویٰٗ ہے کہ جیش العدل کے جنگجو پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد پر ایک دوسرے ملکوں میں آتے جاتے ہیں۔