کون سے دُشمن ظہور مہدی کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

امریکا امام مہدی کے ظہور میں رکاوٹ، ایرانی علامہ کی انوکھی منطق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امام مہدی منتظر کے ظہور کے حوالے سے ایرانی مذہبی رہ نماؤں کی طرف سے بیانات سامنے آتے رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایرانی سپریم لیڈر کے مقرب ایک بزرگ شیعہ مذہبی رہ نما نے انوکھی منطق بیان کی اور کہا کہ امریکا، لبرل اور سیکولر عناصر امام مہدی کے ظہور کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی شیعہ مبلغ علی سعیدی نے پاسداران انقلاب سے وابستہ مذہبی اہلکاروں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ایران میں امام خمینی کے انقلاب نے امام مہدی منتظر کے ظہورکی راہ ہموار کی تھی مگر کچھ عناصر اس راہ میں رکاوٹ ہیں جس کی وجہ سے امام مہدی کا ظہور موخر ہو رہا ہے۔

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے’ایرنا‘ کے مطابق علامہ علی سعیدی نے کہا کہ امام مہدی کے دشمن ہی ان کے ظہور میں رکاوٹ ہیں۔ کچھ دشمن خارجی ہیں جن میں امریکا سر فہرست ہے۔ ایران کےاندر امام مہدی کے دشمنوں میں لبرل اور لا دین عناصر ہیں۔

خیال رہے کہ علامہ علی سعیدی اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں۔ گذشتہ برس انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ خامنہ ای ذات الہیٰ سے رابطے میں رہتے ہیں۔ ان پر وحی نازل کی جاتی، وہ علم غیب جانتے ہیں اور اجتہاد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ولی الفقیہ قوم کا نمائندہ نہیں بلکہ براہ راست خدا کا نمائندہ ہوتا ہے۔ امام معصوم کی طرح اس کی اطاعت عوام الناس پر فرض ہے۔

گذشتہ منگل کو یورپی یونین کی طرف سے جن 82 ایرانی شخصیات کو بلیک لسٹ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ان میں علامہ علی سعیدی کا نام بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں