شامی حزب اختلاف کی آستانہ امن مذاکرات میں شرکت معطل

اسد حکومت سے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بمباری ختم کرنے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی حزب اختلاف کے وفد نے قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں امن مذاکرات میں شرکت معطل کردی ہے اور صدر بشارالاسد کی حکومت سے باغی گروپوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شامی حزب اختلاف کی قومی کونسل کے ترجمان احمد رمضان نے بتایا ہے کہ ’’ (ان کے) وفد نے آستانہ میں ایک یادداشت پیش کی ہے اور اس کے بعد امن مذاکرات میں شرکت معطل کردی ہے۔اس یاد داشت میں حکومت سے بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شامی باغیوں کا وفد جیش الاسلام کے رہ نما محمد علوش کی قیادت میں منگل کے روز اسد حکومت کے نمائندوں سے مذاکرات کے لیے آستانہ پہنچا تھا۔شامی فریقوں کے درمیان روس ،ترکی اور ایران کی حمایت اور ثالثی میں آج بدھ کو اس دو روزہ بات چیت کا آغاز ہوا ہے۔اس کے ایجنڈے میں شام میں جاری جنگ کا خاتمہ اور انتقال اقتدار کا موضوع سرفہرست ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں