سعودی عرب کی یمن کے لیے دو سال میں 8 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی امداد

سعودی مملکت میں مقیم یمنیوں کے لیے امدادی رقم ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے گذشتہ دو سال کے دوران میں یمن کو 8 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی رقوم امداد کے طور پر دی ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے اتوار کو یمن کو اپریل 2015ء سے اپریل 2017ء تک مہیا کی جانے والی مالی امداد کی تفصیل جاری کی ہے۔اس کے مطابق اس عرصے کے دوران میں سعودی عرب نے یمن کو مختلف شعبوں کے لیے خطیر رقوم جاری کی ہیں۔

یمن کے ترقیاتی شعبے کے لیے سب سے زیادہ 2ارب 90 کروڑ ڈالرز جاری کیے گئے ہیں جبکہ یمن کی قانونی حکومت کو 2 ارب 20 کروڑ ڈالرز امداد کی شکل میں دیے گئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم یمنی شہریوں میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔ انسانی امداد کی شکل میں 84 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سعودی عرب نے یمن کے مرکزی بنک میں ایک ارب ڈالرز کی رقم جمع کرائی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں