ترکی نے ارکان پارلیمنٹ کو روکا تو اپنے فوجی منتقل کر دیں گے : مرکل
جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے پیر کے روز دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ اگر انقرہ حکومت نے پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے ارکان کو ترکی میں فضائی اڈے پر نیٹو افواج کے لیے خدمات انجام دینے والی ٹیم سے ملاقات کی اجازت نہ دی تو مرکل کی حکومت اپنے فوجیوں کو ترکی سے کسی دوسرے ملک منتقل کر دے گی۔
ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے میرکل نے کہا کہ ارکانِ پارلیمنٹ کی ترکی میں انجرلک فضائی اڈے میں فرائض سر انجام دینے والے 250 جرمن فوجیوں سے ملاقات بہت ضروری ہے.. جہاں یہ فوجی شام میں داعش تنظیم کے خلاف نبرد آزما نیٹو فورس کے مشن میں شریک ہیں۔
جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ "اس حوالے سے ترکی کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی تاہم اس کے ساتھ ساتھ ہم پر لازم ہے کہ اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنے کے لیے دیگر ذرائع تلاش کریں"۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تلاش میں انجرلک فضائی اڈے کا متبادل بھی شامل ہے اور ہمارے سامنے موجود ایک متبادل اردن ہے"۔
-
سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان 6 معاہدوں پر دستخط
جدہ میں اتوار کے روز قصرِ سلام میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ...
مشرق وسطی -
’یونیسکو‘ میں قرارداد پراسرائیل اور جرمنی میں کشیدگی
یورپی یونین ۔عرب ممالک کی مشترکہ قرارداد پر اسرائیل سیخ پا
مشرق وسطی -
جرمنی کی فٹ بال ٹیم کی بس میں تین بم دھماکے، کھلاڑی زخمی
جرمنی میں چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں حصہ لینے کے لیے جانے والی ’بورسيا ...
بين الاقوامى