حسن روحانی کی حمایت، خامنہ ای کے پرنسپل سیکرٹری مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سابق پرنسپل سیکرٹری علی اکبر ناطق نوری نے کہا ہے کہ انہوں نے اصلاح پسندوں کے ساتھ ملک کر ملک میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مسٹر ناطق نوری نے ایران میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں صدر حسن روحانی کی حمایت کی تھی۔ حسن روحانی انتخابات میں نمایاں فرق کے ساتھ دوسری بار جیتنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

ایران کے سخت گیرحلقوں کے ترجمان ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ناطق نوری نے خود استعفیٰ نہیں دیا بلکہ سپریم لیڈر نے انہیں اس وقت ہٹا دیا تھا جب انہوں نے صدر حسن روحانی کی سیاسی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

‘شفقنا‘ ویب سائیٹ سے بات کرتے ہوئے ناطق نوری نے کہا کہ سپیرم لیڈر شدت پسند لیڈر ابراہیم رئیسی کے حامی تھی اور وہ انہیں صدر دیکھنا چاہتے تھے مگر میں صدر حسن روحانی کا حامی تھا۔ میں نے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ پیش کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں