’خلیجی ممالک سے مفاہمت‘ امیر قطر آج کویت پہنچیں گے

خلیجی ممالک میں باہمی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

قطر اور بعض دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد عرب اور خلیجی سطح پر دوحہ حکومت کو سخت دباؤ کا سامنا ہے۔ اسی اثناء میں یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ امیر قطر آج بدھ کو خصوصی دورے پر کویت پہنچ رہے ہیں۔ ان کے دورہ کویت کا مقصد خلیجی ملکوں کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے کویت کے ساتھ بات چیت کرنا اور کویت کی ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل کے مطابق دورہ کویت کے بعد امیر قطر سلطنت اومان بھی جائیں گے۔

خیال رہے کہ امیر قطر ایک ایسے وقت میں کویت کے دورے پر روانہ ہو رہےہیں جب کویتی حکومت کی طرف سے قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی دور کرنے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق امیر قطر چند گھنٹے تک کویتی قیادت سے بات چیت کریں گے۔امیر قطر اور کویتی قیادت کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خلیجی ملکوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی سب سے اہم موضوع ہوگا۔

گذشتہ روز قطر کے ایک ذمہ دار سفارتی ذریعے نے خبر دی تھی کہ امیر قطر کویت جانے اور خلیجی ملکوں کے ساتھ پائے جانے والے اختلافات کو دور کرنے کے لیے بات چیت پر تیار ہیں۔

گذشتہ ہفتے کویت کے وزیرکارجہ نے بھی دوحہ کا دورہ کیا تھا جس میں قطر اور دوسرے پڑوسی عرب ملکوں کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی بھی زیربحث آئی تھی۔

خیال رہے کہ قطر اور دوسرے ملکوں کے درمیان کویت کی جانب سے ثالثی کا کردا ادا کرنے کی پیشکش پہلی بار سامنے نہیں آئی۔ سنہ 2014ء میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ دوحہ کی کشیدگی کو کویت ہی نے ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

قطر اور دوسرے عرب ملکوں کے درمیان طے پائے معاہدے میں خلیجی ممالک کے اندرونی امور میں عدم داخلت، قطری ذرائع ابلاغ کے منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ،مصر کے خلاف اشتعال انگیزی بندکرنا، کسی دوسرے خلیجی ملک کے باشندے کو قطری شہریت نہ دینا، اخوان المسلمون کی معاونت روکنا، اخوان اور خلیج تعاون کونسل کے مخالف عناصر کو بے دخل کرنا اور مذہبی مبلغین کومساجد کے منبرو محروب اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے خلیجی ممالک کے خلاف تقاریر سے روکنا جیسی شرائط شامل تھیں۔

تاہم خلیجی ممالک کا کہنا ہے کہ قطر نے مفاہمتی معاہدے کی شرائط پرعمل درآمد نہیں کیا جس کے نتیجے میں آج ایک بار پھر قطر اور دوسرے خلیجی ملکوں میں نیا بحران پیدا ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں