یو اے ای : امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ایرانی پر مقدمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے ایک سرکاری پراسیکیوٹر نے ایک انسٹھ سالہ ایرانی شہری پر ایک غیرملک کے خلاف سرگرمی میں ملوّث ہونے کے الزام میں فرد ِجُرم عاید کردی ہے۔

یہ ایرانی متحدہ عرب امارات میں دوسرے ملکوں کے ساتھ اشیاء کی درآمد اور برآمد کا کاروبار کرنے والی ایک تجارتی کمپنی میں مینجر ہے اور اس نے مبینہ طور پر بیرون ملک سے ایک ڈیوائس یو اے ای میں استعمال کرنے کے لیے درآمد کی تھی۔

بعد میں اس نے مبینہ طور پر یہ ڈیوائس ایران کو برآمد کردی تھی اور اس طرح وہ ایران پر عاید بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔ یو اے ای کے مقامی روزنامے الاتحاد نے اس غیر ملک کا نام امریکا بتایا ہے ۔اسی نے ایران پر مختلف النوع پابندیاں عاید کررکھی ہیں۔

ملزم نے عدالت میں اپنے خلاف عاید کردہ الزامات کی تردید کی ہے اور اس کے وکیل نے جوابی بیان دائر کرنے کے لیے عدالت سے وقت طلب کیا ہے۔عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 29 جولائی تک موَخر کردی ہے اور اس روز وکیل صفائی کا بیان سماعت کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں