یمنی سیکیورٹی فورسز نے میدی شہر باغیوں سے چھڑا لیا
یمن کی حُجہ گورنری کے اہم ترین شہر میدی میں گھمسان کی لڑائی کے بعد باغی شہر چھوڑ کر پسپا ہوگئے ہیں جس کے بعد میدی پر یمن کی آئینی فوج نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یمن کے عسکری ذریعے نے بتایا کہ سرحدی گورنری حجہ کے شمال مغربی ساحلی شہر میدی میں باغیوں اور حکومت نواز فورسز کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔ تاہم حکومتی فوج نے میدی میں باغیوں کی سپلائی لائن کاٹ کر ان کے خلاف آپریشن کیا جس کے نتیجے میں باغی شہر سے بھاگ نکلے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ میدی کے جنوب مشرق کی سمت میں بعض مقامات اب بھی باغیوں کے پاس ہیں جن کا محاصرہ کرلیا گیا ہے جب کہ شہر کا بیشتر حصہ حکومتی فوج اور مزاحمتی ملیشیا کے ہاتھ میں ہے۔
عسکری ذریعے نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیش آئند چند گھٹنوں میں شہر کے باقی ماندہ علاقوں کو بھی حوثی باغیوں سے چھڑالیا جائے گا۔
-
یمن میں عرب اتحاد سے متعلق قطری وزیر دفاع کے بیان پر حوثی مدح سرا
قطر کو یمن میں عرب اتحاد میں شمولیت کے لیے مجبور کیا گیا تھا: خالد العطیہ
بين الاقوامى -
قطر نے یمن میں سرگرم عرب اتحاد کو دل سے تسلیم نہیں کیا
قطر کی جانب سے روز بروز ایسے مواقف سامنے آ رہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ...
مشرق وسطی -
یمن : المخا کے محاذ پر حوثی باغی ڈھیر
یمن میں فوجی ذرائع نے "العربیہ" نیوز چینل کو باور کرایا ہے کہ المخا کے ...
مشرق وسطی