شمالی کوریا کے سلسلے میں چین نے باتوں کے سوا کچھ نہیں کیا: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ اُس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا نیا تجربہ کرنے والے ملک شمالی کوریا کے خلاف "کچھ نہیں کیا"۔ ٹرمپ کے مطابق چین اس مسئلے کو بآسانی حل کر سکتا ہے۔
ہفتے کے روز کی جانے والی ٹوئیٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "چین کے حوالے سے مجھے بڑی مایوسی ہوئی ہے۔ یہ لوگ ہماری خاطر شمالی کوریا کے حوالے سے باتوں کے سوا کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ ہم مزید اس کی اجازت نہیں دیں گے"۔
ٹرمپ نے جمعے کے روز شمالی کوریا کی جانب سے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغے جانے کو ایک ایک "غیر ذمے دارانہ اور خطرناک" عمل قرار دیا تھا جو پیونگ یانگ کو تنہا کر دے گا۔ ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ "ان کا ملک امریکی سکیورٹی کو یقینی بنانے اور خطے میں اپنے حلیفوں کے تحفظ کے واسطے تمام تر ضروری اقدامات کرے گا"۔
-
امریکا کی شمالی کوریا کو ’سبق سکھانے’ کی دھمکی!
امریکا نے شمالی کوریا کو میزائل تجربات کے تسلسل پر سنگین نتائج پر تنبیہ کرتے ہوئے ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا کے سربراہ کی طرف سے امریکیوں کو بدترین گالی
شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے اپنے ملک کے حالیہ میزائل تجربے پر تبصرے کے ...
بين الاقوامى -
شمالی کوریا کے آمر نے ڈاک ٹکٹوں کے ذریعے امریکا کو تباہ کر دیا
نیوکلیئر صلاحیت کے ذریعے امریکا کی ناک میں دَم کرنے والے شمالی کوریا کے سربراہ ...
بين الاقوامى