امریکی جیل سے 12 انتہائی خطرناک قیدی فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا کی ریاست الاباما میں قائم ایک جیل سے اتوار کے روز ایک درجن انتہائی خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ہونے والے قیدیوں میں سے چھ کو پکڑ لیا گیا ہے جب کہ چھ ابھی تک فرار ہیں۔ ان میں اقدام قتل کے الزام میں قید مجرم بھی شامل ہیں۔

الاباما کے علاقے ووکر کے پولیس چیف نے ایک بیان میں بتایا کہ جیل سے ایک درجن خطرناک قیدی فرار ہوگئے تھے جن میں سے چھ کو دوبارہ گرفتار کریا لیا گیا ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا قیدی کب اور کیسے فرار ہوئے تھے۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے جگہ جگہ پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں