قطر کے بحران پر بات چیت کے لیے اپنے نمائندے خلیج بھیجیں گے : ٹیلرسن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل کرنے کے لیے امریکی کوششیں جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں وفود کو جلد ہی خلیج بھیجا جائے گا۔ انھوں نے یہ بات امریکی محکمہ خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
شام کے حوالے سے ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ داعش کی ہزیمت کے بعد اس ملک میں خانہ جنگی سے گریز کیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق ان کے ملک کا بدستور یہ موقف ہے کہ شام کی حکومت میں بشار الاسد کا کوئی مستقبل نہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ ایرانی جنگجوؤں کو چاہیے کہ اپنے وطن لوٹ جائیں۔
ریکس ٹیلرسن نے شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ "ہم وہاں حکومت کی تبدیلی یا اس کے سقوط کی کوشش نہیں کر رہے ، نہ جزیرہ نما کوریا کو جلد متحد کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور نہ اپنے فوجیوں کو دونوں کوریاؤں کے درمیان سرحد پر بھیجنے کا سوچ رہے ہیں"۔
ٹیلرسن نے واضح کیا کہ ہم شمالی کوریا کے دشمن نہیں تاہم وہ ہمارے لیے ناقابل قبول خطرہ ہے جس کا جواب دینا ہم پر لازم ہے۔
-
سعودی شاہ سلمان سے ریکس ٹیلرسن کا دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے بدھ کے روز ...
بين الاقوامى -
ریکس ٹیلرسن کا قطری وزیر خارجہ سے خلیج بحران پر تبادلہ خیال
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ ...
بين الاقوامى -
قطر کا ماضی دہشت گردی کی حمایت سے عبارت ہے: ریکس ٹیلرسن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کو شکست دینے کی ...
بين الاقوامى