حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں قطری وفد کی شرکت
ایرانی صدر حسن روحانی کے دوسری مرتبہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد ان کی تقریب حلف برداری میں قطر کا ایک وفد بھی شریک ہوا۔
العربیہ کے مطابق امیر قطر کی جانب سے وزیر تجارت واقتصادیات احمد بن جاسم آل ثانی قیادت میں وفد ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے بھیجا گیا۔
قطری وفد کی ایرانی صدر کی دوسری بار تاج پوشی کی تقریب میں شرکت ایک ایسے وقت ہوئی ہے جب قطر کے تین خلیجی ملکوں سمیت چار عرب ممالک کے ساتھ سفارتی بحران جاری ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے جو تیرہ نکاتی فہرست جاری کی ہے اس میں دوحہ سے ایران سے تعلقات محدود کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
سفارتی بائیکاٹ کرنے والے عرب ممالک کا دعویٰ ہے کہ قطر دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ شدت پسندوں کو اپنے ہاں پناہ دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ دوحہ خطے کے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔ قطر ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا آ رہا ہے۔
ادھر ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ قطری وزیراعظم عبداللہ بن ناصر آل ثانی بھی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
تسنیم کے مطابق ایک بیان میں عبداللہ بن ناصر نے کہا تھا کہ وہ امیر قطر کی نیابت میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے پڑوسی عرب ممالک کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے دوران ایران کی غیر مشروط معاونت پر تہران کی خدمات کو سراہا۔
-
قطر دہشت گردی کے لیے رقوم مہیا کرنے میں ملوّث ہے : مصر
خلیجی ریاست نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے
بين الاقوامى -
قطر کے بحران پر بات چیت کے لیے اپنے نمائندے خلیج بھیجیں گے : ٹیلرسن
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ قطر کا بحران حل کرنے کے لیے امریکی ...
بين الاقوامى -
قطر نے دہشت گرد تنظیموں کی سپورٹ اور اس کی فنڈنگ سے چشم پوشی کی
امریکی ایوان نمائندگان کی ایک ذیلی کمیٹی نے ماہرین کے ساتھ مل کر قطر کے حالیہ ...
مشرق وسطی