سعودی قیادت کی لندن میٹرو ٹرین میں دھماکے کی شدید مذمت
سعودی عرب کی قیادت نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں کل جمعہ کو ایک میٹرو ٹرین پر ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ اور شرمناک کارروائی قرار دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کو برقی پیغامات میں لندن میٹرو کی گاڑی میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی قیادت نے لندن میں ہونے والے بم دھماکے پر برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز لندن میٹرو ٹرین کی ایک بوگی میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے کم سے کم 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ رواں سال میں برطانیہ میں یہ پانچواں دہشت گردانہ حملہ ہے۔
-
لندن: میٹرو اسٹیشن میں دھماکا ، 18 افراد زخمی
لندن کے ایک زیرِ زمین میٹرو اسٹیشن کے اندر جمعے کی صبح ہونے والے دھماکے میں ...
مشرق وسطی -
دہشت گردی کی بیخ کنی میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں : شاہ سلمان
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے مقامات مقدسہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی عراق میں دوہرے بم دھماکوں کی شدید مذمت
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز عراق کے شہر الناصریہ میں دہرے بم دھماکوں کی ...
مشرق وسطی