ایرانی میزائل تجربے نے جوہری معاہدہ ختم کر دیا ہے: ٹرمپ
تہران، شمالی کوریا کے ساتھ تعاون کررہا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے نئے بیلسٹک میزائل تجربے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میزائل تجربے کے بعد ایران اور عالمی طاقتوں میں معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی صدر نے اپنی تازہ ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ایران کا بیلسٹک میزائل تجربہ اس امرکا واضح ثبوت ہے کہ تہران اس معاہدے کی پابندی میں سنجیدہ نہیں جو 2015ء میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا۔ نئے میزائل تجربے نے جوہری سمجھوتے کے حوالے سے ایران کے مشکوک کردار کو بھی بڑھا دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ شمالی کوریا اور ایران میزائلوں کی تیاری اور تجربات میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ایران نے ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو اسرائیل تک مار کر سکتا ہے۔ اس میزائل تجربے کے بعد تہران سے عملاً معاہدہ ختم ہو چکا ہے۔
امریکی صدر کی طرف سے ایران کے بیلسٹک میزائل کے تجربے کا رد عمل چند گھنٹے بعد آیا ہے۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے ’خرمشھر‘ نامی ایک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل 2000 کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کے ساتھ متعدد وار ہیڈ لے جانے کی بھی صلاحیت کا حامل ہے۔ یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ امریکا نے خبردار کیا ہے کہ بیلسٹک میزائل تجربات ایران سے معاہدہ توڑنے کا موجب بن سکتے ہیں۔
میزائل تجربے کی خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ چھ عالمی طاقتوں کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔
گزشتہ ماہ ہی ٹرمپ نے ایک مسودہ قانون پر دستخط کیے تھے جس کے تحت ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے تناظر میں نئی پابندیوں کا تذکرہ کیا گیا تھا۔
جوہری معاہدہ ختم کرنے کی ٹرمپ کی دھمکی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ان کے ملک کو دفاعی مقاصد کے لیے اپنے میزائل پروگرام کو فروغ دینے کا حق ہے۔
-
ایران بیلسٹک اور کروز میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
تہران کا سلامتی کونسل کو ایک اور چیلنج
بين الاقوامى -
ایران نے تیسری زیر زمین بیلسٹک میزائل فیکٹری تعمیر کر لی
ایرا ن نے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے لیے اپنی تیسری زیر زمین فیکٹری تعمیر کر ...
بين الاقوامى -
ایران بیلسٹک میزائل تجربات فوری طور پر روک دے: یورپی یونین
یورپی یونین نے ایک بار پھر ایران کے متنازع میزائل پروگرام پر گہری تشویش کا اظہار ...
بين الاقوامى -
ایران : دو ہفتے قبل 2000 کلومیٹر کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ
ایرانی نیوز ایجنسی "تسنيم" نے پیر کے روز فوجی منصوبہ بندی کے ایک سینئر ...
مشرق وسطی -
ایران کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے کا انکشاف
روس کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے گذشتہ منگل کو خفیہ طور پر جوہری ...
بين الاقوامى -
ایران: فوجی مشقوں کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے تجربات
ایران نے منگل کے روز فوجی مشقوں کے دوران متعدد بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔ ...
بين الاقوامى