بنگلہ دیش: کنگ سلمان سینٹر کی ٹیم کا روہنگیا پناہ گزین کیمپ کا دورہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مرکز کی ایک ٹیم نے بنگلہ دیش میں روہنگیا آبادی کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ بنگلہ دیشی سرکاری اداروں اور ہجرت کی بین الاقوامی تنظیم IMO کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے عمل میں آیا۔

مرکز کی ٹیم نے جو اس وقت "کاکس بازار" شہر میں موجود ہے پناہ گزینوں کے لیے بنیادی ضروریات کا جائزہ لیا تا کہ مطلوبہ امداد کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جلد از جلد فراہم کیا جا سکے۔

یہ اقدام میانمار کے پڑوسی ممالک میں روہنگیا پناہ گزینوں کو امداد تقسیم کرنے کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایات پر عمل درامد کے سلسلے کا حصہ ہے۔

کنگ سلمان سینٹر اس بات کا خواہاں ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقوام متحدہ کی تنظیموں اور متعلقہ اداروں کی شراکت سے مثبت نتائج کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں