سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر "ایوانکا" نے یہ کہا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے مملکت میں ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کے فیصلے پر سعودی خواتین کو مبارک باد پیش کی ہے۔
بدھ کے روز اپنی ٹوئیٹ میں ایوانکا نے کہا ہے کہ "خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی اٹھائے جانے کا فرمان جاری ہونے کے بعد آج سعودی عرب میں خواتین کے لیے تاریخی دن ہے"۔ انہوں نے کہا کہ یہ صحیح سمت میں ایک اہم اقدام ہے۔
1:2 Today was a historic day for women in Saudi Arabia as a decree was announced to lift the ban on women drivers. #SaudiArabia
— Ivanka Trump (@IvankaTrump) September 27, 2017
شاہ سلمان نے منگل کے روز ایک شاہی فرمان میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے احکامات دیے تھے۔ اس کے علاوہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور اس کے ایگزیکٹو احکامات کو اپنانے کا بھی حکم دیا اور ساتھ ہی کہا کہ ملک میں مردو خواتین سب کو گاڑی چلاںے کی یکساں اجازت دی جائے۔
1:2 This important step in the right direction! #SaudiArabia
— Ivanka Trump (@IvankaTrump) September 27, 2017
مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس فیصلے کی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں سعودی ذمے داران اور میڈیا کی شخصیات کی جانب سے اس فیصلے کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے " #الملك_ينتصر_لقيادة_المرأة" کے ہیش ٹیگ نے سعودی عرب میں ٹوئیٹر پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
-
یو این سربراہ کا سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کا خیر مقدم
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کی جانب ...
بين الاقوامى -
سعودی علماء کی خواتین کی ڈرائیونگ کے فیصلے کی حمایت
گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے جاری کردہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی
شاہ سلمان نے خواتین کو ڈرائیونگ کے لئے لائسنس جاری کرنے کا حکم دے دیا
بين الاقوامى