یو این سربراہ کا سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دیے جانے کا خیر مقدم
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان کی جانب سے مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کے فرمان کا خیر مقدم کیا ہے۔
ٹوئیٹر پر اپنے سرکاری صفحے پر گوتیریس نے تحریر کیا ہے کہ "میں مملکت سعودی عرب میں خواتین کے گاڑی چلانے پر عائد پابندی کے اٹھائے جانے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ یہ ایک صحیح رستے کی جانب گیا گیا اقدام ہے"۔
I welcome Saudi Arabia's decision to lift the ban on women drivers. An important step in the right direction.
— António Guterres (@antonioguterres) September 27, 2017
منگل کے روز جاری شاہی فرمان میں سعودی خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
اس سلسلے میں اعلی سطح کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اس فرمان پر عمل درامد کے لیے مطلوبہ انتظامات کا جائزہ لے گی۔
یہ کمیٹی 30 روز کے اندر ہدایات پیش کرے گی جب کہ مذکورہ اجازت پر عمل درامد 10 شوّال 1439 ہجری (جون 2018) سے ہو گا۔
-
سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی
شاہ سلمان نے خواتین کو ڈرائیونگ کے لئے لائسنس جاری کرنے کا حکم دے دیا
بين الاقوامى -
سعودی علماء کی خواتین کی ڈرائیونگ کے فیصلے کی حمایت
گذشتہ روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے جاری کردہ ...
بين الاقوامى -
خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت، امریکا کا فیصلے کا خیر مقدم
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ملک میں خواتین کی ...
بين الاقوامى