مصری پولیس اہلکار قاتلانہ حملے میں محفوظ
مصر سے ’العربیہ‘ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء کے شمالی شہر العریش میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملہ کیا تاہم اہلکار محفوظ رہے۔
العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق العریش شہر کی المساعید کالونی میں تین پولیس اہلکار ایک کاروباری مرکز سے باہر آرہے تھے کہ ان پر ایک چھوٹی گاڑی پر سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ تینوں اہلکار بھاگ کر ایک دوسری عمارت میں داخل ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں کسی پولیس اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ گاڑی کا تعاقب کیا جس پر اس میں سوار مسلح افراد نے تعاقب کرنے والے اہلکاروں پر بھی فائرنگ کی تاہم مشتبہ شدت پسند فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس کی لہر دوڑ گئی تھی۔
-
’گھریلو تشدد‘۔۔ مصری ٹی وی میزبان ’مضروبہ‘ کے روپ میں!
مصر کی ایک ٹی وی میزبان نے گھریلو تشدد جیسے بھیانک سماجی مسئلے کو اجاگر کرنے کے ...
مشرق وسطی -
داعش سے تعلق کے الزام میں مصری فٹ بالر گرفتار
مصری پولیس نے شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں ایک مشہور فٹ بال کھلاڑی ...
بين الاقوامى -
مصری دوشیزہ نے اپنے دہشت گرد خاندان کا بھانڈہ پھوڑ دیا
مریم کے والدین اور بھائی اخوان اور داعش میں سرگرم
بين الاقوامى