ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خون میں شکر پر قابو پانے کا جادوئی نسخہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ذیابیطس کے مریض بالخصوص جو ٹائپ بی میں مبتلا مریضوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ صحت بخش غذائی نظام اپنائیں تا کہ اپنے جسم میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھا جا سکے۔ تاہم ایسے متوازن غذائی نظام تک پہنچنا کوئی آسان کام نہیں۔ ذیابیطس کے مریض کو اپنے جسم کے لیے مناسب غذائی نظام جاننے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس کے سبب مریض کی صحت پر بھیانک نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "ڈیلی ہیلتھ" نے خون میں شکر کی سطح کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک آسان اور جادوئی نسخہ پیش کیا ہے۔

شام کے وقت ایک انڈا ابال کر اس کا چھلکا اتار دیں۔ پھر دانتوں کی ایک صاف سُتھری خلال لے کر تین مرتبہ اس کو انڈے کے آر پار گزا ریں۔ اس کے بعد انڈے کو ایک برتن میں رکھ کر سیب کا سرکہ ڈالیں یہاں تک کہ انڈا اس میں ڈوب جائے۔ پھر اس کو رات بھر چھوڑ دیجیے۔

اگلے روز برتن میں سے انڈے کو نکال کر اسے کھالیں۔ اس کے ساتھ نیم گرم پانی بھی پیجیے۔ اس عمل کو روزانہ دُہرائیں تا کہ کم وقت میں خون میں شکر کی سطح کو قابو میں لایا جا سکے۔

اس جادوئی نسخے کے مؤثر ہونے کا سبب یہ ہے کہ انڈا پروٹین کی اس کثیر مقدار سے بھرپور ہوتا ہے جس کی انسانی جسم کو ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ اچھی چکنائی بھی فراہم کرتا ہے جو دل کو صحت مند رکھنے میں مدد گار ہوتی ہے۔ ابلا ہوا انڈا ان ضروری وٹامنز کا بھی حامل ہوتا ہے جو آنکھوں کی حفاظت اور ہڈیوں کو مضبوط رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس طرح انڈا کھانے سے ذیابیطس کے مریض کو بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔

جدید تحقیقی مطالعے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیب کا سِرکہ خون میں شکر کی مقدار کو کم کرتا ہے بالخصوص روغنی کھانوں کے کھانے کے بعد۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں