متحدہ شام میں بشارالاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی : امریکی وزیر خارجہ

شام میں اسد خاندان کے اقتدار کا خاتمہ قریب ہے، داعش کی شکست ایران کی فتح نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایک متحد اور مکمل شام چاہتا ہے اور اس میں موجودہ صدر بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔

وہ جنیوا میں جمعرات کو شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹافن ڈی میستورا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ اسد خاندان کا اقتدار اب ختم ہونے کو ہے اور اب مسئلہ صرف یہ ہے کہ اس کو کیسے اقتدار سے ہٹایا جائے۔

ریکس ٹیلرسن کا کہنا تھا کہ ’’ شام میں داعش کی شکست ایران کی کوئی فتح نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ایران نے صورت حال سے فائدہ اٹھایا ہے‘‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ شامی فوج کی باغیوں اور داعش کے خلاف جنگ میں فتوحات روس کی جانب سے ملنے والی فضائی مدد کی مرہونِ منت ہیں۔

انھوں نے ڈی میستورا سے ملاقات میں شام کے لیے جنیوا امن عمل کی بحالی کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔عالمی ایلچی بہت جلد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو شام کی تازہ صورت حال کے بارے میں آگاہ کرنے والے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں