مسعود بارزانی یکم نومبر کے بعد صدر نہیں رہیں گے: کرد رہنما

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

عراق کے نیم خودمختار صوبہ کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی کی مدت صدارت میں یکم نومبر کے بعد توسیع نہیں کی جائے گی۔ اس امر کا اظہار ہفتہ کے روز ایک کرد عہدیدار نے کیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائیٹرز نے نامعلوم کرد عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مسعود بارزانی نے صدر کے اختیارات سے متعلق کردستان پارلیمنٹ کو چند نکات بھیجے ہیں جن پر آج بروز اتوار بحث کی جائے گی۔

یہ پیش رفت مسعود بارزانی کی جانب سے کرد پارلیمنٹ کو ارسال کردہ پیغام کے بعد سامنے آئی ہے۔ بارزانی کے پیغام کو آج پارلیمنٹ کے سامنے پڑھ کر سنایا جائے گا۔

کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر بارزانی کی مدت صدارت اکتوبر میں ختم ہو رہی ہے اور وہ نئی مدت صدارت کے لئے عہدے پر قائم نہیں رہنا چاہتے اور نہ ہی انہوں نے نئی مدت کے لئے صدارتی انتخاب لڑنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل سلمانیہ میں قائم کرد اپوزیشن پارٹی نے مسعود بارزانی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ نیز انہوں نے صدارتی قانون اور صدر کا منصب ختم کرتے ہوئے اس کی جگہ پارلیمانی نظام متعارف کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں