بارزانی اپنے عہدے سے الگ ہو جائیں: اسپیکر کرد مجلس قانون ساز
عراقی کردستان کی مجلس قانون ساز کے اسپیکر یوسف محمد نے نیم خود مختار صوبے کردستان کے سربراہ مسعود بارزانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے منصب سے سبکدوش ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بارزانی کا مستعفی ہونا کردستان کے عوام کے لیے بہت بڑی خدمت ہو گی۔
کرد مجلس قانون ساز کے اسپیکر نے کرکوک میں حالات کے حوالے سے خصوصی خطاب میں کہا کہ تمام کرد عوام سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں قید ہیں جو اپنے اقتدار کی توسیع کے لیے ملک کی دولت پر کنٹرول حاصل کرنے کے واسطے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی اشرافیہ قوم کی قربانیوں اور شہیدوں کے خون پر تجارت کر رہے ہیں۔
پیر کے روز عراقی حکومت کی فورسز کی جانب سے تیل سے مالا مال شہر کرکوک پر کنٹرول حاصل کر لینے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں مسعود بارزانی نے کہا کہ "کرد عوام نے اپنی شناخت کا دفاع کیا اور قتل عام کا نشانہ بنے"۔
بارزانی نے واضح کیا کہ "کرکوک میں جو کچھ ہوا اس کی وجہ کرد سیاست دانوں کے انفرادی فیصلے ہیں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم کردوں کو اطمینان دلاتے ہیں کہ اُن کی حاصل کامیابیوں کا تحفظ کیا جائے گا"۔
عراقی کردستان کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ "کرد فورسز اُن علاقوں میں از سر نو تعیّنات کی جائیں گی جہاں وہ اکتوبر 2016 سے پہلے موجود تھیں"۔
انہوں نے باور کرایا کہ آزادی سے متعلق ریفرینڈم رائیگاں ہر گز نہیں جائے گا۔
-
دھمکیوں کو مسترد کرتے ، ریفرینڈم منسوخ نہیں ہو گا: عراقی كردستان
کُرد قیادت نے عراقی حکومت کے اُس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ...
مشرق وسطی -
کردستان کے ساتھ گزر گاہوں کی بندش، ایرانی تردید اور کُرد ذمّے دار کی تصدیق
ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کی جانب سے "نامعلوم ذریعے" کے حوالے سے یہ ...
مشرق وسطی -
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کردستان میں، عراق کا کردفورسز کے انخلاء کی ڈیڈ لائن سے انکار
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی عراق کے خود مختار ...
مشرق وسطی