عراقی پارلیمانی ذرائع کا بارزانی کے حراست میں لیے جانے کا عندیہ
عراقی میں پارلیمانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عراقی عدلیہ کردستان کے صدر مسعود بارزانی کے خلاف 55 معاملات سے متعلق دائر کیے گئے مقدمات کے سلسلے میں اُن کی حراست کے وارنٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
توقع ہے کہ یہ وارنٹ آج جاری کیے جائیں گے جن میں مختلف مقدمات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ ان مقدمات میں ریفرینڈم ، عراق کے امن و امان کے لیے خطرہ بننا ، تیل کی اسمگلنگ اور دیگر انتظامی اور قانونی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
اس سے قبل جمعرات کے روز سپریم جوڈیشل کونسل نے کردستان کے نائب صدر کوسرت رسول کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ یہ وارنٹ کوسرت کے آخری بیان کے پس منظر میں جاری ہوئے جس میں انہوں نے کرکوک صوبے میں وفاقی سکیورٹی فورسز کو "قابض" قرار دیا تھا۔
دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ میں امن اور دفاع کی کمیٹی نے مشترکہ آپریشن کی کمان کو سفارش پیش کی ہے کہ کرکوک میں عراقی فورسز پر بم باری کرنے کے سبب کردستان ریجن کی پیشمرگہ فورسز کو ہتھیاروں کی فراہمی روک دی جائے۔
-
سلیمانی عراق وشام میں ہماری تمام فورسز کی قیادت کر رہے ہیں: ایران
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف جنرل احمد رضا بوردستان نے کہا ہے کہ پاسداران ...
بين الاقوامى -
الریاض :سعودی عرب اور عراق کے آرمی سربراہان میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت
عراق کے چیف آف آرمی اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عثمان الغنمی کی قیادت میں فوج کے ...
بين الاقوامى -
ترکی کسی لمحے عراق سے ملنے والی سرحد بند کر سکتا ہے: ایردوآن
ترکی نے ایک مرتبہ پھر عراق کے راستے عراقی کردستان کے ساتھ ملنے والی اپنی زمینی ...
بين الاقوامى