صحافیوں کو دھمکانے پر ٹرمپ کے سابق مشیر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر راجر اسٹون کا اکاؤنٹ بند کردیا۔ ادھر راجر نے مائیکرو بلاگنگ ویب کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آنے اور انہیں دھمکیاں دینا امریکی صدر کے قریبی دوست کو مہنگا پڑگیا۔ راجر اسٹون نے ناصرف سینئر صحافیوں کا نام لے کر انہیں سنگیں نتائج کی دھمکیاں دیں بلکہ ٹرمپ مخالف اور حکومت پر تنقید کرنے والے کالم نگاروں کو بھی نہیں بخشا۔

سابق مشیر نے صحافیوں پر الزام لگایا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف جعلی اور بے بنیاد خبریں شائع کررہے ہیں جس پر انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ راجر اسٹون نے ٹوئٹر پر ناقد صحافیوں کو مغلظات بکیں اور انہیں برا بھلا کہا جس پر ٹوئٹر نے ایکشن لیتے ہوئے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور لوگوں کو دھمکانے کے لیے ٹوئٹر کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی اور اصولوں کے برخلاف ٹوئٹ کرنے پر راجر اسٹون کا اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں