قندھار میں طالبان کا حملہ ، 22 پولیس اہلکار ہلاک، 15 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

افغانستان کے صوبے قندھار میں رات گئے طالبان نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق فورسز نے جوابی کارروائی میں 40طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ قندھار ایئر فیلڈ کے قریب پیش میوند اورزہاری اضلاع میں کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں 40طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جوابی کارروائی میں 25 طالبان زخمی بھی ہوئے۔ قندھار میں ہی گزشتہ روز خودکش حملے میں 4 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں