شام سے ایرانی ملیشیاؤں کے انخلاء کی ضمانت نہیں دے سکتے: روس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

روسی وزیرخارجہ سیرگی لافروف نے کہا ہے کہ ان ملک شام میں موجود ایرانی ملیشیاؤں کو نکال باہر کرنے کا کوئی عہد کرسکتا ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی ضمانت دی جا سکتی ہے۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’انٹر فیکس‘ نے وزیرخارجہ لافروف کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’شام میں ایران کی موجودگی آئینی ہے‘۔

قبل ازیں ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسیان ممالک کے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر ویتنام میں اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں دونوں رہ نماؤں نے شام میں داعش کو مکمل شکست دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ ٹرمپ اور ولادی میر پوتین نے 8 نومبر کو عمان میں جاری ہونے والے اردن، روس اور امریکا کے اس فارمولے کا خیر مقدم کیا جس میں شام میں جنگ بندی، غیرملکی جنگجوؤں کی تعداد کم کرنے اور شام میں دیر پا قیام امن کے لیے اقدامات سے اتفاق کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں