ماکروں کی حریری کو فرانس آنے کی دعوت اور سعودی ولی عہد کو فون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے مستعفی لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کو اہل خانہ سمیت فرانس آنے کی دعوت دے دی، اور ساتھ ہی واضح کر دیا کہ دعوت کا یہ عمل سیاسی پناہ کی آفر نہیں۔

فرانسیسی صدارتی محل ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر بات کی ہے۔صدر ماکروں نے سعودی ولی عہد سے بات کرنے کے بعد لبنانی وزیراعظم کو فرانس آنے کی دعوت دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کے مستعفیٰ وزیراعظم کچھ روز میں فرانس آئیں گے، لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری نے 4 نومبر کو اپنی زندگی کو خطرہ ہونے کی وجہ بتا کر سعودی عرب سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں