جامعہ الازہر کے سربراہ شیخ احمد طیب بھی جاگ گئے۔۔۔۔ !!
شیخ الازھر مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں کا دورہ کریں گے
مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب رواں ماہ کے دوران بنگلہ دیش میں قائم روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کریں گے اور متاثرین سے ملاقات کرکے ان کی دلجوئی کریں گے۔
جمعرات کو جامعہ الازھر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ شیخ الازھر آئندہ چند روز کے دوران بنگلہ دیش جائیں گے جہاں وہ برما سے ظلم کے نتیجے میں ھجرت کرکے وہاں پناہ لینے والے مظلوم مسلمانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دورے کے دوران شیخ الازھر بنگلہ دیش کے حکومتی عہدیداروں اور دیگر سرکردہ رہ نماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
شیخ الازھر کے دورے کے حوالے سے جامعہ کے سیکرٹری عباس شومان اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔
جامعہ الازھر کے سربراہ کے دورہ بنگلہ دیش کے اعلان کے ساتھ ہی روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے الازھر کی طرف سے تیار کردہ امدادی سامان کا قافلہ روانہ کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ اگست میں جامعہ الازھر میں روہنگیا نسل کے مسلمانوں کے خلاف برما کی فوج کی طرف سے وحشیانہ مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ اور غیرانسانی کارروائیاں فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پچیس اگست اور اس کے بعد برما کی فوج نے ریاست راکھین اور کئی دوسرے علاقوں میں رہنے والے مسلمانوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں نہتے مسلمانوں کو جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔ بدترین مظالم کے بعد 8 لاکھ 26 ہزار روہنگیا مسلمان موت کی وادیوں سے گذر کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
-
برما حکومت مسلمانوں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کردے: یو این
روہنگیا مسلمانوں کو تباہ کن انسانی صورت حال کا سامنا ہے
بين الاقوامى -
برما میں سیلاب سے 6 لاکھ افراد متاثر،مسلمان مزید مفلوک الحال
برما [میانمار] میں حالیہ سیلاب نے پورے ملک میں تباہی پھیلا دی ہے جس کے نتیجے میں ...
بين الاقوامى -
لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کا داعش کے چنگل میں آنے کا اندیشہ
"داعش" برما کے مسلمانوں کی مظلومیت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے:ماہرین
بين الاقوامى