ابوظہبی کا مریخ پر ’پولیس سینٹر‘ قائم کرنے کا فیصلہ
متحدہ عرب امارات میں ٹکنالوجی کی بدولت ایک نیا انقلاب آتا نظر آرہا ہے۔ اسی ٹکنالوجی کی بدولت اب وہاں ایک نیا تجربہ ہونے جارہا ہے۔
ابوظہبی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے سیارہ مریخ پر جدید ’پولیس سینٹر‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے اور جدید دور کو مدد نظر رکھتے ہوئے ابوظہبی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے خلائی وبین الاقوامی نظریاتی پالیسی اور سیکورٹی اہداف کا مشترکہ جائزہ لینے کے بعد اس خلائی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا یہ منصوبہ مستقبل کے ’سنہری دور‘ میں بے حد کار آمد ثابت ہو گا۔
اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ 2057 میں تیار کر لیا جائے گا جبکہ جگہ کا تعین کرنے اور مختلف اقدامات کے لیے پولیس کی ایک فوج مریخ بھیجی جا چکی ہے۔
پولیس سینٹر قائم ہونے کے بعد اس میں مزید چیزوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا جس میں جرائم کے خاتمے کے لیے خلائی پولیس آفیسر، پولیس کے گشت کے لیے تھری ڈی گاڑیاں، زمین پر بولی جانے والی تمام زبانوں کا علم رکھنے والے روبوٹس شامل ہیں۔
ابو ظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’جیسا کہ دنیا تیزی سے آن لائن اور ڈیجیٹل ٹکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے تو ہمیں بھی اب دنیا سے باہر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چائیے اور اس کے لیے سیارہ مریخ کو چنا گیا۔‘
ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ یہ منصوبہ چار مختلف حصوں میں تیار کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 2022، دوسرا 2030، تیسرا 2040 اور پھر یہ پراجیکٹ 2057 میں مکمل ہو جائے گا۔
حکام کا خیال ہے کہ ان کے اس اقدام سے ابوظہبی کو محفوظ اور خوشحال بنانے میں مدد ملے گی۔
-
یو اے ای ایک صدی بعد مریخ پر انسانی شہر آباد کرے گا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایک ایسا اعلان کردیا ہے جو شاید آپ کو حیران کر دے ...
ایڈیٹر کی پسند -
قیام زمین پر اور سبزیوں کی کاشت مریخ پر !
فرانس سے تعلق رکھنے والے 6 طلبہ نے ہفتے کے روز سے زندگی کے ایک نئے تجربے کا آغاز ...
بين الاقوامى -
یو اے ای کے مریخ مشن ''تلاش امید'' کی چہرہ نمائی
دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد نے ...
ایڈیٹر کی پسند -
سرخ سیارے کے ون وے سفر کا پاکستانی مسافر؟
"ہزار سال بعد بھی لوگ کہیں گے کہ ریجنالڈ مریخ پر اترا تھا"
پاكستان -
مریخ پر جانا ''حرام'' ہے:یو اے ای کے علماء کا فتوی
ڈچ کمپنی کی لوگوں کو مریخ پرلے جانے اور وہاں بسانے کی مہم کا ممکنہ ردعمل
ایڈیٹر کی پسند -
مریخ کی سیر میں شمولیت شرعی طور پر جائز نہیں: سعودی عالم دین
خلائی سفر کے لیے چھ سعودیوں سمیت ایک لاکھ مہم جو تیار
بين الاقوامى