’جدہ میں سیلاب کے حوالے سے کوتاہی برتنے کی تحقیقات‘

اٹارنی جنرل نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبد اللہ المعجب نے مکہ مکرمہ کی پراسیکیوشن برانچ، جدہ گورنری کے سربراہ اور مملکت میں قائم دیگر پراسیکیوشن حکام کو جاری کردہ ہدایات میں بتایا ہے کہ حکومت جدہ میں کچھ عرصہ قبل آنے والے سیلاب اور اس کی وجوہات کی تحقیقات کررہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر جنرل سے منسلک محکموں کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ادارہ جدہ میں آنے والے سیلاب کے محرکات جاننے کے لیے تمام قانونی اقدامات کے لیے تیار ہے۔ اس سلسلے میں چوبیس گھنٹوں کی بنیاد پر تحقیقات جاری ہیں۔ سیلاب کے دوران کوتاہی برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

الشیخ عبداللہ بن المعجب کا کہنا تھا کہ جدہ میں سیلاب کا موجب بننے والے عہدیداروں سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ حکومت اس معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھ رہی ہے۔

بیان میں تمام ذیلی اداروں اور پراسیکیوشن دفاتر کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جدہ میں آنے والے سیلاب اور اس میں کوتاہی برتنے والے ذمہ داروں کے تعین، بد انتظامی، لاپرواہی اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افراد سے تحقیقات میں حکومت کی مدد کریں تاکہ سیلاب میں قصور وار افراد کو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق سزا دی جا سکے۔

خیال رہے کہ کل منگل کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی شدید بارش کے دوران سیلاب کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو متنبہ کرنے کے لیے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

شدید بارش سے جدہ میں سیلاب کی کیفیت تھی۔ سڑکیں اور سرکاری دفاتر سیلاب کی زد میں آگئے تھے۔

اس موقع پر مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے شہر میں قائم کرائسز سیلز اور دیگر ہنگامی ریسکیو اداروں کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ شدید بارش کے باعث ممکنہ سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں