روہنگیا مسلمانوں کی قاتل سوچی سے فریڈم آف سٹی اعزاز واپس لے لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نشل کشی اور قتل عام کرنے پر برطانیہ کی آکسفورڈ کونسل نے میانمار کی حکمران جماعت کی سربراہ آنگ سان سوچی سے فریڈم آف سٹی اعزاز واپس لے لیا۔

آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لینے کا فیصلہ برطانوی دارالحکومت لندن میں آکسفورڈ کونسل کی فل ہاوس میٹنگ میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو ۱۹۹۷ میں اس اعزاز سے نوازا گیا تھا جبکہ اب آکسفورڈ کونسل سے ان کی تصویر بھی ہٹا دی گئی ہے۔

لندن میں آکسفورڈ کونسل نے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کی نشل کشی اور قتل عام کی بھرپور مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس بھی تین روزہ دورے پر کل بروز سوموار کو میانمار پہنچے تھے۔ سہ روزہ دورے کے دوران پوپ فرانسس آنگ سان سوچی اور فوجی سربراہوں سے ملاقات بھی کریں گے۔ پوپ فرانس میانمار دورے کے بعد بنگلہ دیش جائیں گے جہاں ان کی ملاقات روہنگیا مسلمانوں کے ایک گروپ سے کرائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں