حوثی ملیشیا اور علی صالح کے وفاداروں کا سعودی علاقے جازان کی جانب حملہ پسپا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی فورسز نے یمن سے دراندازی کرنے والے حوثی جنگجوؤں اور علی عبداللہ صالح کے وفاداروں کا جنوبی علاقے جازان کی جانب حملہ پسپا کردیا ہے اور جوابی کارروائی میں دسیوں حوثی جنگجو اور ان کے اتحادی مارے گئے ہیں۔

العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق حوثی ملیشیا کے جنگجو یمن سے سعودی سرحد عبور کرکے مختلف اطراف سے آگے بڑھے تھے اور وہ جازان میں فوج کی چوکیوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔

سعودی فورسز نے ان حوثی جنگجوؤں کو دو بدو لڑائی کے بعد پسپا کردیا ہے۔ عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بھی ان پر بمباری کی ہے اور حوثیوں کی مدد کو آنے والی کمک کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی فورسز نے حوثی ملیشیا کے دسیوں جنگجوؤں کو ہلاک کردیا ہے اور ان کے اسلحہ ڈپوؤں کو فضائی بمباری کر کے تباہ کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں